Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    رات کی تاریکی میں مہنگائی کا میزائل! ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے کلو کا بڑا اضافہ؛ غریب کے لیے سلنڈر بھروانا خواب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے یکم اپریل سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب اس کی فی کلو قیمت 304 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔
    اوگرا کے نوٹیفیکشن کے مطابق یکم اپریل سے گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر (11.8 کلو گرام) کی کم سے کم قیمت 3588 روپے ہے۔
    پاکستان میں ایل پی جی زیادہ تر شمالی علاقہ جات یا اُن علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے جہاں پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سہولت دستیاب نہیں جبکہ شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، جیسے کہ رکشوں وغیرہ میں بھی ایل پی جی استعمال ہوتی ہے۔امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب خام تیل کی قیمت بھی بڑھی ہے اور پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
    انڈیا یا بنگلہ دیش کے برعکس پاکستان میں شہری علاقوں میں گھریلو صارفین کی بڑی تعداد پائپ کے ذریعے آنے والی قدرتی گیس استعمال کرتی ہے لیکن گذشتہ کئی برسوں سے گیس کی کمی اور کنکشنز پر پابندی کے سبب شہری علاقوں میں بھی صارفین کی بڑی تعداد ایل پی جی سلنڈر استعمال کر رہی ہے۔
    آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت سات ہزار میٹرک ٹن ہے جو قدرتی گیس کی کمی کے باعث اب بڑھ کر آٹھ ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
    پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار تقریباً 2200 میٹرک ٹن ہے جبکہ باقی درآمد کی جاتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سمندری راستوں کے علاوہ ایران کے زمینی راستے سے بھی آتی ہے۔
    آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے سبب زمینی راستوں سے درآمد میں کچھ خلل آیا جو اب بہتر ہو رہا ہے۔
    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات جیسے پیٹرول، ڈیزل اور قدرتی گیس کی طرح ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین بھی اوگرا ہی کرتا ہے لیکن نجی شعبے میں طلب اور رسد کی بنیاد پر ایل پی جی کی قیمت عموماً اوگرا کے متعین کردہ نرخوں سے مختلف ہوتی ہے۔
    اسی لیے جب فراہمی میں کمی آتی ہے تو گھریلو سلنڈر حکومت کے اعلان کردہ نرخوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگا فروخت ہوتا ہے۔
    اوگرا کے حالیہ نوٹیفیکیشن کے بعد اسلام آباد میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کرنے والی پرائیوٹ کمپنیوں کا 11 کلو گرام والا گھریلو سلنڈر 5000 روپے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔
    قیمتوں میں اس قدر فرق پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کی اعلان کردہ قیمتوں پر عمل در آمد کروانے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہے۔

    Related Posts

    ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کا سیالکوٹ کا دورہ

    سمبڑیال: سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ میں سینٹ فرانسس اسیسی کی عید کی تقریب

    محکمہ پولیس کی تاریخ کا انوکھا فراڈ: جعلی تقرر نامے پر 32 سال تک ASI سے ایس پی کے عہدے پر نوکری کرنے والا افسر بے نقاب،

    مقبول خبریں

    بقا کی سنسنی خیز داستان: بریڈ پٹ کی نئی فلم ’ہارٹ آف دی بیسٹ‘ ، انسان اور کتے کی دوستی نے دھوم مچا دی

    ایشین گیمز اختتام پذیر،  چین بازی لے گیا،پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر

    یو ای ایف اے نیشنز لیگ ہسپانیہ   نے چیک جمہوریہ   کو 3-1 سے شکست دے د ی

    یو ای ایف اے نیشنز لیگ: انگلینڈ کی کروشیا کے خلاف 7-0 سے تاریخی فتح

    غزہ کے تباہ حال مکین کھلے آسمان تلے: اینجلینا جولی نے سیٹلائٹ تصاویر شیئر کر کے دنیا کا ضمیر جھنجھوڑ دیا

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.