ٹوکیو / لاہور (نیوز ڈیسک)
جاپان میں جاری 20 ویں ایشین گیمز 2026 باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جس میں چین نے روایتی برتری برقرار رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان مجموعی طور پر 10 میڈلز جیت کر 29 ویں نمبر پر رہا۔تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں چین نے مجموعی طور پر 169 گولڈ، 89 سلور اور 83 برانز میڈلز کے ساتھ کل 341 تمغے حاصل کر کے میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جاپان دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کے قومی دستے نے گیمز میں 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 10 میڈلز حاصل کیے۔ کھیلوں کے آخری مرحلے میں ہاکی، مینز والی بال اور کرکٹ سمیت دیگر مقابلوں میں اہم فتوحات کے بعد پاکستان میڈلز ٹیبل پر دو درجے بہتری کے ساتھ 31 ویں سے 29 ویں پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

