Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

      زیورخ میں خود کار ٹیکسیوں (Robotaxis) کا آغاز؛ سوئٹزر لینڈ بلا ڈرائیور ٹیکسی سروس والایورپ کا دوسرا ملک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مشرق وسطیٰ جنگ،غیر ملکی ایئرلائنز پر بڑی پابندی نافذ، نوٹم جاری، ائیر لائنز نے فضائی کرائے ڈبل کردئیے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ملک آنے والی غیر ملکی ایئرلائنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ واپسی کے لیے درکار ایندھن اپنے ساتھ لے کر آئیں۔ جبکہ دوسری جانب ائیرلائنز نے اپنے کرائے ڈبل کردئیے ہیں
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق یہ ہدایت رواں ماہ مارچ کے اختتام تک کے لیے نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے ممکنہ اثرات سے پیشگی نمٹنا ہے۔
    کام کے مطابق یہ فیصلہ کسی فوری بحران کے نتیجے میں نہیں بلکہ ایک احتیاطی حکمت عملی کے طور پر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کے مطابق  کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث فضائی آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اور اسی پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ پروازوں کی روانگی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

    دوسری طرف جیٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا، جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ایئرلائنز حکام کے مطابق فیول کی بڑھتی قیمت کے بوجھ کو ٹکٹس میں منتقل کرنا ناگزیر ہے۔ جس کی وجہ سے ایئرلائنز نے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیا ہے۔پی آئی اے نے اپنے لوکل پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج نافذ کیا ہے، جبکہ کینیڈا کے روٹس پر یہ اضافی چارج 100 ڈالر تک ہے۔برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر جبکہ سعودی عرب اور گلف کے روٹس پر 50 ڈالر تک سرچارج لگایا گیا ہے۔نجی ایئرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے یک طرفہ کرائے 40 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں لاہور اور اسلام آباد کے درمیان “چانس سیٹس” کے کرایوں میں 150 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ مختلف ڈومیسٹک روٹس پر چانس سیٹ کا یک طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
    مشرق وسطیٰ، ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر کے لیے اکنامی کلاس ٹکٹ قیمتیں 3 لاکھ سے 7 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہیں۔

    مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی حیثیت عالمی فضائی راستوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یورپ، ایشیا اور افریقہ کے درمیان سفر کرنے والی بیشتر پروازیں اسی خطے کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔ ایسے میں اگر کسی ملک کی فضائی حدود بند ہو جائے یا سکیورٹی خدشات بڑھ جائیں تو ایئرلائنز کو متبادل اور طویل راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف پروازوں کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے بلکہ ایندھن کی کھپت بھی زیادہ ہو جاتی ہے، جو براہ راست اخراجات میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

    ایوی ایشن ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایئرلائنز کو جس بڑے چیلنج کا سامنا ہے وہ ایندھن کی منصوبہ بندی ہے۔ عام حالات میں طیارے منزل پر پہنچ کر وہیں سے واپسی کے لیے ایندھن حاصل کرتے ہیں، مگر اب انہیں اضافی ایندھن اپنے ساتھ لے کر سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ اس عمل کو ٹینکرنگ کہا جاتا ہے، جو عام طور پر لاگت بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مگر اس وقت یہ ایک مجبوری بن چکا ہے۔
    ایک رپورٹ کے مطابق اضافی ایندھن لے جانے کا مطلب ہے کہ طیارے کا وزن بڑھ جاتا ہے، اور ہر طیارے کی وزن اٹھانے کی ایک حد ہوتی ہے۔ اس حد کو برقرار رکھنے کے لیے ایئرلائنز کو یا تو مسافروں کی تعداد کم کرنا پڑتی ہے یا پھر کارگو اور سامان کو محدود کرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں کئی مسافروں نے شکایت کی ہے کہ ان کا سامان پرواز میں شامل نہیں کیا گیا یا انہیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

    Related Posts

    خانیوال: مسلم لیگ (ن)  کےمخلص رہنماؤں کو سائیڈ لائن کرنے کا سلسلہ جاری

    ٹینٹ سروس کی دکان میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

    جیک کے ذریعہ اوپر کرتے چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق

    مقبول خبریں

    نریندر مودی کو آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت

    مورومیں نوجوان کی پراسرارہلاکت،بازوکٹاہواتھا

    مستونگ ،تندور مالکان کی من مانیاں، روٹی 40 روپے میں بیچنے لگے

    دیر بالا: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،6 خوارج مارے گئے

    پسرور:پولیس مقابلہ، اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ملزم ہلاک

    بلاگ

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    وردی، سفارش اور انصاف کی جنگ، ،ڈی پی او قصور نے سیاسی دباؤ کے تاثر کو کیسے دفن کیا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.