Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روسی صدر پوتن کا ایرانی ہم منصب کو فون ”اب حملے نہیں ہونگے“ایران کا پڑوسی ممالک کے نام ’امن پیغام‘: صدر مسعود پزشکیان کی معذرت،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر پوتن کا ایرانی ہم منصب کو فون،  خامنہ ای کی شہادت پراظہار تعزیت کیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے درمیان ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک اہم ویڈیو پیغام کے ذریعے پڑوسی ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران ان کے خلاف جارحیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اس خطاب میں صدر نے علاقائی تعاون اور امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/03/tweeload_tofa2t1e.mp4

    صدر مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پڑوسی ممالک سے معذرت کی اور کہا:
    "ہم کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ہمارا مقصد خطے میں امن اور سکون قائم کرنا ہے، جس کے لیے تمام علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔”
    ایرانی صدر نے انکشاف کیا کہ ملکی قیادت کی جانب سے مسلح افواج کو نئی اور واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق:اب سے کسی بھی پڑوسی ملک کی سرزمین یا اثاثوں پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔
    یہ پالیسی صرف اس صورت میں تبدیل ہوگی جب کسی پڑوسی ملک کی طرف سے ایران پر "پہلے حملہ” کیا جائے۔
    ایران اب "پہل نہ کرنے” (No First Strike) کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہے گا۔

    قب ازیں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے  اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی اور آیت اللہ خامنہ ای کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے دشمنی کے فوری خاتمے کے بارے میں روس کے موقف کو دہرایا اور کہا کہ وہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ان کے خاندان کے افراد اور ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی ہلاکت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ امریکی حملے میں بہت سے شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔”

    پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ "ولادیمیر پوتن نے دشمنی کے فوری خاتمے کے حق میں روس کے اصولی موقف کا اعادہ کیا، ایران سے متعلق یا مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے، اور فوری طور پر سفارتی حل کے راستے پر واپس آنے کی تجویز کی”۔

    امن کی پیشکش کے ساتھ ساتھ صدر پزشکیان نے ایک سخت انتباہ بھی جاری کیا۔ انہوں نے پڑوسی ریاستوں کو خبردار کیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے جنگی عزائم کا آلہ کار نہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا:”جو قوتیں اس نازک موقع کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں، انہیں ‘سامراجیت کی کٹھ پتلی’ نہیں بننا چاہیے۔ اسرائیل یا امریکہ کی حمایت کسی بھی صورت میں عزت اور آزادی کا راستہ نہیں ہو سکتی۔”
    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسعود پزشکیان کا یہ بیان دراصل ان عرب ممالک کو مطمئن کرنے کی کوشش ہے جنہیں خدشہ تھا کہ ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بدلہ ان ممالک سے لے سکتا ہے جہاں امریکی اڈے موجود ہیں۔ اس پیغام کے ذریعے تہران نے گیند پڑوسیوں کے کورٹ میں ڈال دی ہے کہ اگر وہ غیر جانبدار رہتے ہیں تو ایران کی طرف سے انہیں کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

    Related Posts

    یوکرین میں روسی ڈرون کا بورس جانسن، اہم شخصیات کی ٹرین پرحملہ،

    قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ جیل رولز کی خلاف ورزی قرار، آئینی عدالت کل حتمی فیصلہ جاری کرے گی

    عمران خان کی طرح سہولیات لینے کے کیس میں بڑی پیش رفت ، وفاقی آئینی عدالت کا تین قیدیوں کے کیسز میں کل کے لیے نوٹس جاری

    مقبول خبریں

    یوکرین میں روسی ڈرون کا بورس جانسن، اہم شخصیات کی ٹرین پرحملہ،

    قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ جیل رولز کی خلاف ورزی قرار، آئینی عدالت کل حتمی فیصلہ جاری کرے گی

    عمران خان کی طرح سہولیات لینے کے کیس میں بڑی پیش رفت ، وفاقی آئینی عدالت کا تین قیدیوں کے کیسز میں کل کے لیے نوٹس جاری

    معاشی ترقی، بہتر گورننس :فیصل آباد کو بھی الگ صوبہ بنایا جائے، تاجر برادری کا بڑا مطالبہ

    وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.