لاہور:پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 91آپریشنز، 8 دہشتگرد گرفتارکر لئے گئے
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب میں سی ٹی ڈی نے آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔دہشت گردوں کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے ناموں سے ہوئی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، 2 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1484 کومبنگ آپریشنز کے دوران 77 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

