Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان کی صحت پر فیصلہ پارٹی نہیں، فیملی کرے گی: علیمہ خان کا پی ٹی آئی قیادت کے خلاف "اعلانِ جنگ”

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو سخت وارننگ دے دی ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار صرف خاندان کے پاس ہے، پارٹی کے پاس نہیں۔
    قیادت پر خفیہ رابطوں اور غداری کے الزامات
    علیمہ خان نے پارٹی رہنماؤں پر بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو اعتماد میں لیے بغیر حکومت کے ساتھ پسِ پردہ رابطوں کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ:
    خفیہ ملاقاتیں: "پارٹی رہنما ہمیں بتائے بغیر محسن نقوی سے رابطے کر رہے ہیں اور ہمیں کسی قسم کی معلومات نہیں دی جا رہی تھیں۔ جو باتیں ہمیں پارٹی سے پتہ چلنی چاہیے تھیں، وہ ٹی وی پر محسن نقوی کے بیانات سے معلوم ہوئیں۔”

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/tweeload_1arxndh8.mp4

    بیرسٹر گوہر پر تنقید: "بیرسٹر گوہر پہلے (حکام سے) ملاقاتیں کرتے تھے اور ہمیں بعد میں مطلع کیا جاتا تھا۔ وہ چیئرمین تو بن گئے لیکن سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں عمران خان کے کیسز تک نہیں لگوا سکے۔”
    لاپتہ رہنما: علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ حامد خان سینیٹر بننے کے بعد کہاں غائب ہیں؟ اسی طرح لطیف کھوسہ اور بیرسٹر علی ظفر کیسز کی سماعت کیوں نہیں کروا پا رہے؟
    صحت اور مشاورتی کمیٹی پر دو ٹوک موقف
    عمران خان کی صحت کے حوالے سے بننے والی مشاورتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا:
    "میری رائے اور مرضی کے بغیر کوئی مشاورتی کمیٹی نہ بن سکتی ہے اور نہ ہی منظور ہے۔ خان کی صحت سے متعلق کوئی بھی کارروائی میری مشاورت کے بغیر نہیں ہوگی۔”
    انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے معائنے کے وقت ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی لازمی ہے، کیونکہ ان کے بقول سرکاری ڈاکٹروں پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
    "پارٹی ایسے پرسکون ہے جیسے علاج مکمل ہو گیا ہو”
    علیمہ خان نے پی ٹی آئی قیادت کے رویے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیادت اس طرح خاموش اور پرسکون بیٹھی ہے جیسے عمران خان کا علاج مکمل ہو چکا ہو، جبکہ حقیقت میں ان کی صحت کے حوالے سے کچھ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پارٹی کے اندر کون ‘غدار’ ہے اور ان کے بارے میں تمام معلومات موجود ہیں۔
    خاندانی مینڈیٹ کی یاددہانی
    بات چیت کے اختتام پر انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا کہ عمران خان کی صحت کا معاملہ پارٹی کا نہیں بلکہ خاندان کا مینڈیٹ ہے۔ آئندہ ہماری اجازت کے بغیر ان کی صحت یا علاج سے متعلق کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

    Related Posts

    تاجرکی دیانتداری، گرنے والا موبائل فون مالک خاتون کے حوالے کردیا

    سونے اور چاندی کی قیمت کم ہو گئی

    سینئر صحافی حامد قاضی، طاہر گوندل،عاطف رزاق اور عرفان صفدر اتفاق میڈیا گروپ میں شامل

    مقبول خبریں

    فیفا عالمی کپ: سیمی فائنل میں ایمباپے اور یامال کی فیصلہ کن ٹکر، کس کے سر سجے گا تاج؟

    بنکاک،پب میں آتشزدگی،27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ: دو نئے صوبوں تک پہنچی وبا، متاثرین اور اموات میں اضافہ

    مصر کے شہر الاقصر میں فرعونوں کے عہد کا مقبرہ دریافت، نئی سلطنت کے دور سے تعلق کا امکان

    سونے اور چاندی کی قیمت کم ہو گئی

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.