Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

      ویو کا نیا سمارٹ فون ’وی 80 لائٹ‘ لانچ: خصوصیات جانئیے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میٹا پلیٹ فارمز نے بچوں کو فیس بک اور انسٹاگرام کا عادی بنانے کے الزامات کے خاتمے کے لیے امریکا کی تقریباً تمام ریاستوں کے ساتھ ایک بڑے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے تحت کمپنی کو 18 ارب ڈالر تک ادا کرنے پڑ سکتے ہیں جبکہ نوجوانوں کے لیے دونوں پلیٹ فارمز کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
    یہ بھی پڑھیں:
    بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی
    نجی ٹی وی چینل کے مطابق بدھ کے روز اعلان کیے گئے ان معاہدوں کے بعد میٹا کے خلاف وفاقی سطح پر جاری مقدمے کی کارروائی ختم ہوگئی۔ مقدمے میں الزام تھا کہ کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا مصنوعات کو بچوں کو زیادہ سے زیادہ مصروف اور عادی رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا اور ان پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ کیا۔کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی سمیت چار ریاستیں میٹا سے تقریباً 200 ارب ڈالر تک کے سول جرمانوں کا مطالبہ کرنے والی تھیں۔
    اگرچہ معاہدے کے نتیجے میں میٹا کے کاروباری ماڈل میں بنیادی تبدیلی نہیں آئے گی۔ البتہ، یہ معاہدے نوجوان صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات فراہم کرنے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار کریں گے۔
    ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف دائر ہزاروں دیگر مقدمات کے حل کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔ دنیا بھر میں حکومتیں بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیاں سخت کر رہی ہیں۔ آسٹریلیا بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرچکا ہے۔
    کولوراڈو کے اٹارنی جنرل فل ویزر نے کہا کہ اس مقدمے کا مقصد بچوں کا تحفظ تھا اور معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی مراعات انتہائی اہم ہیں، جو ان کے بقول عدالت کی جانب سے عائد کیے جانے والے ممکنہ احکامات سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔

     

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کے عوام کو احتجاج نہیں بلکہ امن، بہتر گورننس اور ترقی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

    واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

    دورہ انگلینڈ: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کے عوام کو احتجاج نہیں بلکہ امن، بہتر گورننس اور ترقی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

    واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

    دورہ انگلینڈ: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

    گرپتونت سنگھ پنوں کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیاں: ایف بی آئی نے سکھ رہنما کو الرٹ جاری کر دیا

    امریکا ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے و الی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک دفعہ پھر یقین دہانی

    بلاگ

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    ڈاکٹر ثمینہ گل کی شعری کتاب ’’زمین کا مذہب‘‘ کے بارے ڈاکٹر مقصود جعفری کا تبصرہ

    سزا نہیں اصلاح: ایس ایچ او کاشف خان کا انقلابی اقدام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.