Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیوی کے مبینہ معاشقے کا راز جاننے کے لیے روبوٹ ویکیوم کلینر کو جاسوس بنانے والا تائیوانی شہری عجیب و غریب قانونی صورتحال میں پھنس گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں مذکورہ شخص کی شادی 2021 میں ہوئی تھی اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ والدین کے گھر میں رہتا تھا جبکہ دونوں تعطیلات کے دوران ایک دوسرے گھر میں بھی قیام کرتے تھے۔

    شوہر کو ستمبر 2023 میں بیوی پر شک اس وقت ہوا جب اسے تعطیلات والے گھر میں ایک ایسا ٹوتھ برش ملا جو اس کا نہیں تھا۔ جس پر شوہر نے پارکنگ کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھی تو اسے ایک اجنبی شخص نظر آیا جو بیوی کو گاڑی میں گھر چھوڑ کر گیا تھا۔

    وقت کے ساتھ ساتھ شک بڑھنے کے تقریباً تین ماہ بعد شوہر نے اپنے موبائل فون کی ایپ کے ذریعے تعطیلات والے گھر میں موجود روبوٹ ویکیوم کلینر کو دور بیٹھے فعال کیا۔

    یہ کوئی عام ویکیوم کلینر نہیں تھا بلکہ اس میں آڈیو کا فیچر بھی موجود تھا جس کے ذریعے صارف گھر میں موجود شخص سے بات کرسکتا تھا۔

    تاہم شوہر نے جب روبوٹ کو فعال کیا تو اسے وہ منظر نظر آگیا جس کا اسے خدشہ تھا۔روبوٹ کے کیمرے نے اس کی بیوی کو ایک دوسرے شخص کے ساتھ انتہائی نجی حالت میں ریکارڈ کرلیا۔

    شوہر نے اس ویڈیو کو محفوظ کیا اور بعد ازاں بیوی اور مذکورہ شخص کے خلاف سول مقدمے میں بطور ثبوت پیش کردیا۔ اس کا مؤقف تھا کہ دونوں کے تعلق نے ازدواجی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شوہر نے ابتدا میں 20 لاکھ تائیوانی ڈالرز کے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    عدالت نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ بیوی اور دوسرے شخص کا تعلق محض دوستی تک محدود نہیں تھا جس کے بعد دونوں کو شوہر کو مجموعی طور پر 5 لاکھ تائیوانی ڈالر یعنی تقریباً 45 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

    یہاں تک تو شوہر کی جیت ہوگئی، لیکن اصل مشکل اس کے بعد شروع ہوئی۔ شوہر کا بیوی کے افیئر کے بارے میں ثبوت جمع کرنا خود جرم بن گیا۔

    جس پر بیوی نے شوہر کے خلاف الگ مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے اس کی اجازت کے بغیر نجی لمحات کی خفیہ ویڈیو بنائی ہے۔

    شوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ یہی ویڈیو سول مقدمے میں ثبوت کے طور پر قبول کی گئی تھی اس لیے اس کی ریکارڈنگ بھی جائز سمجھی جانی چاہیے۔

    تاہم عدالت نے یہ دلیل مسترد کردی اور فیصلہ دیا کہ ازدواجی رشتہ کسی شخص کے حقِ رازداری کو ختم نہیں کرتا۔ ویڈیو ریکارڈنگ جان بوجھ کر کی گئی تھی۔

    عدالت نے شوہر کو نجی تصاویر اور ویڈیو غیر قانونی طور پر ریکارڈ کرنے کے جرم میں 5 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ تائیوانی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جو اس نے بیوی کو ادا کیا۔

    یاد رہے کہ تائیوانی قانون کے تحت کسی شخص کی نجی سرگرمیوں یا انتہائی ذاتی معلومات کو اس کی اجازت کے بغیر خفیہ طور پر ریکارڈ یا افشا کرنا قابلِ سزا جرم ہے جس پر سخت قید اورلاکھوں ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    Related Posts

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  بڑھ گئے

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 11 پیسے کمزور، 95.55 روپے پر بند

    سعودی عرب،شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مکہ سمیت کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ

    مقبول خبریں

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  بڑھ گئے

    بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 11 پیسے کمزور، 95.55 روپے پر بند

    سعودی عرب،شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مکہ سمیت کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ

    کولمبو ٹیسٹ: سونل دنوشا نے ہندوستان سے چھینی جیت، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

    بلاگ

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    ڈاکٹر ثمینہ گل کی شعری کتاب ’’زمین کا مذہب‘‘ کے بارے ڈاکٹر مقصود جعفری کا تبصرہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.