Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 26 دہشت گرد گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(رپورٹ ملک ظہیر)

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں ایک ماہ کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 26 دہشت گرد گرفتار کر کے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پنجاب کے مختلف اضلاع میں کی گئیں، جن کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے قبل ریاست دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا تھا۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طور پر 286 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں 286 مشتبہ افراد سے تفتیش کے بعد 26 دہشت گردوں کو اسلحہ، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ لٹریچر سمیت گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کو کارروائیوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جن کے قبضے سے بھاری برودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔
    گرفتار دہشت گردوں میں عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللہ، اسامہ، غلام یاسین اور یاسر سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان عناصر کا تعلق لاہور، ساہیوال، خوشاب، میاںوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال اور پاکپتن سے بتایا گیا ہے۔
    کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4935 گرام دھماکہ خیز مواد، 19 ڈیٹونیٹرز، 34 فٹ سیفٹی فیوز وائر، تین آئی ای ڈی بم، کالعدم تنظیموں کے پمفلٹس و میگزین، پرائمہ کارڈز، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ترجمان نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد مختلف شہروں میں اہم عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے یہ عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔
    سی ٹی ڈی نے گرفتار عناصر کے خلاف 25 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 4662 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 160,009 افراد کی چیکنگ، 538 مشتبہ افراد کی گرفتاری، 516 مقدمات کا اندراج اور 389 بازیابیاں عمل میں آئیں۔

    Related Posts

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مون سون کا چھٹا سپیل: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    مقبول خبریں

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    یونان : جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں اسرائیلی سیاح گرفتار، یورپ آتشزدگی میں بھی اسرائیل ملوث ہے!

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مون سون کا چھٹا سپیل: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تفصیلی غوروخوض

    بلاگ

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.