لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی، دلہا، دلہن سمیت تقریب میں شریک افراد کی تصاویر سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب جاتی امرا فارمز میں ہوئی اور اس میں قریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی، جن میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

دلہا جنید صفدر نے سفید شلوار کے ساتھ گرے رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی، جبکہ دلہن شانزے علی پنک رنگ کے عروسی لباس میں جلوہ گر تھیں،
جبکہ نواز شریف، مریم نواز اور دلہا جنید صفدر مہمانوں کا استقبال کرتے رہے۔


