Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستانی ریپر طلحہ انجم کی جانب سے کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے کا تنازع سوشل میڈیا پر وائرل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کھٹمنڈو: نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران پاکستانی ریپر طلحہ انجم کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم نے خیرسگالی اور دوستی کے اظہار کے طور پر بھارتی پرچم لہرایا اور بعدازاں اسے اپنے کندھوں پر بھی اوڑھ لیا، جب کہ اسٹیج پر موجود ان کے ساتھی گلوکار طلحہ یونس نے نیپالی پرچم اٹھا کر مقامی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

    مذکورہ کنسرٹ کی ویڈیوز وہاں موجود سامعین کی جانب سے سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی گئیں، جب کہ سامعین نے دعویٰ کیا کہ گلوکار کا یہ اقدام مختلف ممالک سے آئے ہوئے شرکا کے احترام اور امن و دوستی کا پیغام دینے کے لیے کیا گیا تھا۔تاہمطلحہ انجم انڈین پرچم لہرانے پر اپنے ملک میں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔

     

    طلحہ انجم کا یہ عمل سوشل میڈیا پر اس لیے بھی توجہ کا مرکز بن گیا، کیونکہ رواں سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپ کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور چینلز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ جبکہ  انسٹاگرام اور یوٹیوب پر طلحہ انجم اور ’ینگ سٹنرز‘ میں ان کے ساتھی گلوکار طلحہ یونس کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے

    دوسری طرف طلحہ نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ میرے دل میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ میرے آرٹ کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں۔اگر میری طرف سے انڈین پرچم لہرانے پر تنازع کھڑا ہوتا ہے تو ہوتا رہے۔ میں ایسا دوبارہ کروں گا۔ میں کبھی میڈیا، جنگی جنون میں مبتلا حکومتوں اور ان کے پروپیگنڈا کی فکر نہیں کروں گا۔اردو ریپ کی کوئی سرحد نہیں اور ہمیشہ ایسا ہی رہے گا۔

    یہ واقعہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اور انڈین صارفین کے درمیان بھی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

    عاصمہ شوکت نامی صارف نے لکھا کہ آپ سب کی توجہ کے طلب گار ہیں جبکہ منصور احمد قریشی نے کہا کہ شاید آرٹ کی کوئی سرحد نہیں لیکن عوامی رائے کی ضرور ہے۔دانش امین نے طنز کیا جنگ تو ہوتی رہے گی ہمارے گانے نہیں رُکنے چاہییں۔ان کے دفاع میں نواب اسد جٹ نے کہا کہ کسی ملک کا پرچم لہرانا آپ کو پاکستان مخالف نہیں بناتا۔
    یاسر نے کہا کہ ایک انڈین شہری کے طور پر میں آپ کی ہمت کو داد دیتا ہوں۔۔۔ لیکن مجھے افسوس ہوا کہ کچھ پاکستانی نفرت کو ابھار رہے ہیں۔شریجان پرساد نے کہا کہ یہ منافقت اس وقت واضح ہوتی ہے جب دونوں ملک آپس میں کرکٹ میچ کھیلتے ہیں۔

     

     

     

     

     

     

    Related Posts

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.