لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ بڑی مشکل میں ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مقدمہ درج کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق رجب بٹ پر جوا اور سٹے بازی ایپس کی تشہیر کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق یوٹیوبر نے Binomo، Bet365 سمیت دیگر ایپس پروموٹ کیں۔ عوام کو سرمایہ کاری کے نام پر اکسا کر کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ ملزم کو بار بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوا۔ رجب بٹ سٹے بازی والی Binomo کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہا۔ ملزم کے خلاف PECA 2016 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث این سی سی اے نے ان کی حوالگی کے لئے انٹرپول سے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
این سی سی آئی نے جوئے کو پرموٹ کرنے پر مزید دو یوٹیوبرز محمد انس علی اور محمد حریرا کےخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

