Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایران جنگ میں امریکا کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور MQ-9 ریپر ڈرون کھو دیے، کانگریشنل ریسرچ سروس رپورٹ

      نیسلے کے لیے نئی مشکل: شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ میں زہریلے مادے کا انکشاف

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شعبہ تعلیم کی پرائیویٹائزیشن، لیکن کیوں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    تحریر:حاجی فضل محمود انجم

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    تعلیم اور صحت یہ دونوں شعبے بنیادی انسانی حقوق کے ذیل میں آتے ہیں۔دستور پاکستان کے تحت یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنی عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرے۔اسی لئے آئین پاکستان حکومت کو ٹیکس لینے کا اختیار دیتا ہے۔اب صورت حال یہ ہے کہ حکمران ان دونوں شعبوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرکے اپنی اس ذمہ داری سے جان چھڑانا چاہتے ہیں جوکہ ٹھیک نہیں ہے اور نہ ہی آئین پاکستان انہیں اس بات کی اجازت دیتا ہے۔ویسے بھی یہ ایک عالمگیر سچائی ہے کہ "‏تعلیم اور صحت کوئی کاروبار نہیں” ہے جس سے حکومت کو نفع ملے بلکہ یہ تو ایک "فریضہ” ہے جسے ہر حال میں پورا کرنا ہی کرنا ہے۔ ”
    سرکاری اسکولوں کے خوبصورت اور بہترین ہوادار کمرے، شاندار اور آراستہ و پیراستہ لیبارٹریز اور وسیع و عریض کھیلوں کے گراونڈز اور ہمہ قسم کی سہولیات سے مزین یہ اسکولز کوئی ایک دن میں نہیں بنے بلکہ انہیں بنانے میں برسوں کی محنت اور کثیر سرمایہ لگا ہے ۔ چاہئے تو یہ تھا کہ انہیں کسی پلان کے تحت سکولز پیف کو دیا جاتا لیکن ہم نے بلاء سوچے سمجھے پورا تعلیمی شعبہ ہی پرائیویٹائز کرکے بے رحم اور جاہل تعلیمی تاجروں اور ٹھیکداروں کے حوالے کر دیا ہے۔
    آج سوشل میڈیا پر ایک اسکول کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پیف کے ایک سکول مالک نے اس خوف سے کلاس کے کمرے میں پنکھے بند کروا دیئے تاکہ بجلی کا بل زیادہ نہ اور چھوٹے چھوٹے بچوں کو جھلستی ہوئی گرمی میں کمرے کے اندر بٹھاۓ رکھا۔ یہ صورت حال ہے ان اسکولوں کی جو کبھی سرکاری اسکول ہوا کرتے تھے ۔اب جب سے یہ اسکول ان کاروری لوگوں کے ہتھے چڑھے ہیں، برباد ہو چکے ہیں۔یہ تو صرف ایک اسکول کی صورت حال ہے جو کسی طرح پوائنٹ آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پہ آ گئی اور محکمے نے اس پہ نوٹس لے لیا۔گویا ابھی تو ان ٹھیکداروں نے بچوں کے پنکھے بند کئے ہیں۔یقین کریں اگر کل کو باقی بچ جانیوالے سرکاری سکول نہ رہے تو یہ لوگ معصوم بچوں کی سانسیں بھی بند کر دیں گے کیونکہ یہ تو کاروباری لوگ ہیں، انہیں اپنے مفاد سے غرض ہے کیونکہ یہ کونسا انکے بچے ہیں۔؟ انکے اپنے بچے تو بڑے بڑے اور جدید اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ اسے اپنی اناء کا مسلہ نہ بناۓ اور کسی تھرڈ پارٹی پر اندھا اعتماد کرنے کی بجائے تعلیم و صحت کے شعبوں کو اپنے پاس رکھے۔اس ضمن میں مندرجہ ذیل اقدامات کرکے صورت حال کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
    "غیر مناسب اور غیر ضروری جگہوں پہ موجود ایسے اسکولوں کو بند کر دیا جاۓ جن کی تعداد بہت کم ہے اور دوسرے کامیاب اسکولوں میں ضم کر دیا جاۓ۔”
    "بعض ایسے اسکولز جہاں پہ اساتذہ موجود نہیں ہیں یا کم ہیں لیکن ان اسکولوں کی تعداد تسلی بخش ہے اور وہ اہم جگہوں پر قائم کئے گئے ہیں انہیں درکار سہولیات مہیا کی جائیں”
    "غیر ضروری مانیٹرنگ اسٹاف جیسے کہ مراکز میں کھمبیوں کی طرح اگے ہوۓ اے ای اوز کو اسکولوں میں تعینات کرکے ان سے بچوں کو پڑھانے کا کام لیا جاۓ اور مانیٹربگ کیلئے صرف تحصیل سطح تک کے افسران کا تقرر کیا جاۓ”
    "دیہاتوں کی سطح پر قائم پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں کے درمیان مانیٹرنگ اور رابطے کیلئے ماضی کی طرح سنٹر اسکولز کا قیام عمل میں لایا جاۓ جنکا ہیڈ ٹیچر اپنے زیر اثر اسکولوں کی ہر طرح سے مانیٹرنگ کرے اور انکے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کرے۔”
    "غیر ضروری ٹریننگز اور ورکشاپس کو بند کیا جاۓ اور صرف ان ٹریننگز اور ورکشاپس کو جاری رکھا جاۓ جو اشد ضروری ہوں کیونکہ آۓ دن کی ٹریننگز اور ورکشاپس پر عوام کا کثیر سرمایہ اور وقت خرچ ہوتا ہے”
    "دیہاتوں میں موجود ان اسکولوں کا سب سے بڑا مسلہ صفائی اور ڈاک کی ترسیل ہوتا ہے۔اسکے لئے ضروری ہے کہ ہر پرائمری اسکول میں کم از کم ایک ملازم کلاس فور کا لازمی تقرر کیا جاۓ اور ڈاک کی ترسیل کا نظام بھی سنٹر اسکولوں کے ہیڈز کو دیدیا جاۓ”
    "سرکاری اسکولوں کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کو بھی ایک طے شدہ نظام کے تحت لایا جاۓ کیونکہ یہ ادارے قبل از وقت امتحان لیکر بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیتے ہیں جس سے سرکاری اسکولوں میں داخلہ کم ہو جاتا ہے اور تعداد کا مسلہ بنتا ہے۔”
    "شعبہ تعلیم میں موجود تمام تر افسران، اساتذہ اور دیگر عملے کی رائٹ سائزنگ کی جاۓ اور تمام تر فالتو اسامیاں جو سیاسی ضرورتوں کے تحت عمل میں لائی گئی تھیں انہیں فی الفور ختم کر دیا جاۓ اور اس کی زد میں آنے والے عملے کو شفٹ کر دیا جاۓ۔اس طرح سرمایہ بھی بچے گا اور مسائل بھی کم ہونگے۔”
    "اساتذہ ہی اول و آخر معماران قوم ہیں اور انہی کی کوششوں سے نوجوان نسل نے مفید شہری بننا ہے اور پھر ملک کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے۔آپ انہیں ان کی جائز اور آئینی طور پر تسلیم شدہ مراعات پر کٹ لگا کر ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔انہیں پریشان مت کریں اور غصب شدہ مراعات بحال کریں۔پھر یہی لوگ آپکو نتائج بھی دیں گے۔ان شاءاللہ۔”
    اگر بیان کردہ اقدامات اٹھا لئے جاتے ہیں تو پھر دیکھتے کہ "سرکاری سکول معیاری سکول” کیسے نہیں بنتے۔!!!

    Related Posts

    لیسکو کا بڑا آپریشن، کرپشن پر خاموشی نے سوال اٹھا دیے! ڈبل سورس کنکشن ختم، مگر لگوانے والے افسران محفوظ؟

    پنجاب پولیس طاقت کا محور تبدیل، لاعلم نوسربازکا اہم پولیس افسر کو حکم الٹا پڑ گیا،کوکین کوئین کیس میں بڑے نام ،پولیس افسران معطل

    جب خطہ جل رہا ہو، پاکستان کن موضوعات میں الجھا ہے؟

    مقبول خبریں

    بھارت نے سلال ڈیم سے دریائے چناب میں پھر پانی چھوڑ دیا، الرٹ جاری

    پنجاب پولیس طاقت کا محور تبدیل، لاعلم نوسربازکا اہم پولیس افسر کو حکم الٹا پڑ گیا،کوکین کوئین کیس میں بڑے نام ،پولیس افسران معطل

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی گر گئی

    امن معاہدے میں تاخیر، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

    پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب ،نیول چیف نے عسکری اعزازات سے نوازا

    بلاگ

    شعبہ تعلیم کی پرائیویٹائزیشن، لیکن کیوں

    لیسکو کا بڑا آپریشن، کرپشن پر خاموشی نے سوال اٹھا دیے! ڈبل سورس کنکشن ختم، مگر لگوانے والے افسران محفوظ؟

    پنجاب پولیس طاقت کا محور تبدیل، لاعلم نوسربازکا اہم پولیس افسر کو حکم الٹا پڑ گیا،کوکین کوئین کیس میں بڑے نام ،پولیس افسران معطل

    جب خطہ جل رہا ہو، پاکستان کن موضوعات میں الجھا ہے؟

    ”کتوں کو بھی انصاف چاہیے “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.