میاں چنوں،بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں کے علاقے لطیف باغ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر ایک راہگیر سے لاکھوں روپے نقدی چھین لی۔مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہری مدثر زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ڈی ایس پی تحصیل میاں چنوںایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے

