شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل )اے این ایف کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد ترجمان پولیس کے مطابق نسدادِ منشیات فورس اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیاکارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21.64 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر کے بیگ سے 1.040 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو شیڈ میں برطانیہ جانے والے پارسل سے لیڈیز گارمنٹس میں چھپائی گئی 17.6 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔مزید برآں، حیدرآباد کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی۔اے این ایف حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
اے این ایف کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

