خان پور( رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے)تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس اور مسلحہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پولیس پارٹی نے منچن بند پر ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔ گرفتار ملزم کی شناخت جاوید چونیاں کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے ناجائز اسلحہ بھی برآمد، گرفتار ملزم نے چند روز قبل ذیشان نامی شخص پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی جس سے وہ جان بحق ہوگیا۔

