Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لیسکو کا بڑا آپریشن، کرپشن پر خاموشی نے سوال اٹھا دیے! ڈبل سورس کنکشن ختم، مگر لگوانے والے افسران محفوظ؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر : سہیل احمد رانا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شہر بھر میں ایک ہفتے کے اندر تمام ڈبل سورس کنکشن ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ جانی نقصان کے ذمہ داران لیسکو افسران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کے بارے ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ لیسکو حکام کے مطابق یہ کارروائی سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ نجی آبادیوں میں بھی کی جائے گی، کیونکہ غیر قانونی یا غیر منظور شدہ ڈبل سورس کنکشن انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں ایک لائن مین ڈبل سورس کنکشن کے باعث حادثے کا شکار ہوا، جس کے بعد ادارے نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے فیلڈ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ لیسکو نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ایسے کنکشنز کے باعث کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں متعلقہ ایکسیئن اور ایس ڈی او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں نوکری سے برخاستگی بھی شامل ہو سکتی ہے۔دوسری جانب اس فیصلے کے بعد اہم سوالات بھی سامنے آ گئے ہیں کہ برسوں سے شہر بھر میں ہزاروں ڈبل سورس کنکشن آخر کس کی سرپرستی میں لگائے جاتے رہے؟ ذرائع کے مطابق ان کنکشنز کے عوض صارفین سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے جبکہ مبینہ طور پر بھاری رقوم بطور رشوت بھی ہضم کیے جانے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف کنکشن ختم کرنا کافی نہیں، بلکہ ان افسران، لائن سپریٹنڈنٹس اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئیں جن کی مبینہ ملی بھگت سے یہ خطرناک نظام برسوں جاری رہا۔ کیا سائلین سے وصول کی گئی رقوم واپس کی جائیں گی یا یہ معاملہ صرف احکامات تک محدود رہے گا۔لیسکو انتظامیہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی بااثر شخصیت یا سرکاری افسر اب ڈبل سورس کنکشن استعمال نہیں کر سکے گا، البتہ حساس مقامات جیسے ہسپتال، گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کو خودمختار فیڈرز کے تحت محدود اجازت حاصل ہوگی۔

    Related Posts

    نواز شریف سے محبت کی انوکھی مثال: 28 سال سے ملاقات کا منتظر کارکن، تمام بچوں کے نام بھی شریف خاندان پر رکھ دیے

    صرافہ بازار: سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ قیمت 4,60,236 روپے پر آ گئی

    مورو: بیوہ کا سسرالیوں پر ہراساں کرنے، تشدد اور گھر پر قبضے کا الزام، تحفظ کی اپیل

    مقبول خبریں

    روس اور یورپ کشیدگی: پیوٹن کی مغربی ممالک کو تنبیہ، پرامن بقائے باہمی کی تجویز

    نواز شریف سے محبت کی انوکھی مثال: 28 سال سے ملاقات کا منتظر کارکن، تمام بچوں کے نام بھی شریف خاندان پر رکھ دیے

    انگلینڈ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کر دیا

    پانچواں ٹی 20: جنوبی افریقہ کا کلین سویپ، زمبابوے کی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر ناکام

    صرافہ بازار: سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ قیمت 4,60,236 روپے پر آ گئی

    بلاگ

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.