Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈیٹا چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب: جنوبی پنجاب سے حساس ڈیٹا فروخت کرنے والا گینگ گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے جنوبی پنجاب میں ایک ایسے منظم گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جو پاکستان کے اعلیٰ سرکاری افسران، ملٹری اور سول اداروں کا خفیہ ڈیٹا غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کر رہا تھا۔
    ترجمان سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والے چار رکنی گروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ عناصر نہ صرف عام شہریوں کا نجی ڈیٹا چرانے میں ملوث تھے بلکہ انتہائی حساس اور ملکی سلامتی سے جڑا خفیہ ڈیٹا بھی پیسوں کے عوض غیر ملکی ایجنسیوں تک پہنچا رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ان افراد کو ڈیٹا فراہم کرنے والا اندرونی نیٹ ورک کون سا ہے۔ ملزمان کے خلاف ‘پیکا ایکٹ’ (PECA) کے تحت سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    حکام نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا سیکیورٹی آج کے دور میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ اکثر لوگ جانتے بوجھتے ہوئے بھی اپنا ‘او ٹی پی’ (OTP) کوڈ شیئر کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا جاتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہیں اور کسی کے ساتھ بھی نجی کوڈز شیئر نہ کریں۔
    اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسگی کے کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حکام نے بتایا کہ یہ کیس لاہور آفس دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور اسے ایک سے دو روز میں حل کر لیا جائے گا۔
    صحافیوں کے سوال پر حکام کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کی آزادی اور ان کے کام کی قدر کرتے ہیں، تاہم ایسے افراد جو صحافت کی آڑ میں ملک کے خلاف وی لاگز (Vlogs) بناتے ہیں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کے خلاف بلا تفریق ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی اداروں یا شہریوں کا ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.