ملتان:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب , وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر وزراء کی کندائی پل آمد، ریلیف کے کاموں کی نگرانی کی۔
رپورٹ کے مطابق سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور وزراء نے سیلاب متاثرین میں ٹینٹ ،راشن ،چولہے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کرایا جبکہ سیلاب متاثرین کے لئے ٹینٹ سٹی قائم ۔ کلینک آن ویل بھی موجود تھا، مریم اورنگ زیب نے سلاب متاثرین کو کھانا بانٹا اور پھر ان کے ساتھ بیٹھ کر تناول کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور دیگر وزراء نے آج بیٹ چنن بند کا دورہ بھی کیا اور حکام کو اہم ہدایات جاری کیں۔

