پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بدھ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گاڑی کو نشانہ بنایا جب وہ علاقے سے گزر رہی تھی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

