Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے ستلج کے تینوں ڈیمز کھول دئیے، سیلاب کی دوبارہ وارننگ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: بھارت کی آبی دہشت گردی جاری۔۔ ۔ دریائے ستلج پر قائم  تینوں ڈیمز کے سپل وے کھول دئیے گئے۔۔ 8 لاکھ کیوسک پانی کا طوفانی ریلا پاکستان میں داخل ہوگا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/08/tweeload_riom5zlo.mp4

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے بعد بھاکڑا ڈیم کے سپل ویز بھی کھول دئیے گئے۔ جبکہ  بھاکڑا ڈیم سے 15 کلومیٹر دور ننگل ڈیم کے اسپل ویز بھی کھول دیے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/08/tweeload_d4d22rir.mp4

    ننگل ڈیم سے ساڑھے 3 لاکھ کیوسک تک پانی خارج ہو گا۔ پاکستان میں گنڈا سنگھ والا پر صورتحال خراب ہونے کا خدشہ۔ دریائے ستلج پہلے ہی ضلع قصور سے لے کر ساہی وال تک پاکستان فصلوں کو تباہ  اور کسانوں کو برباد کرچکا ہے۔

    جس کے بعد دریائے چناب میں آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹے میں بڑا سیلابی ریلا آنے کا امکان ہے۔ سیلاب کی وارننگ دوبارہ جاری کر دی گئی۔۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو پہنچنے والا 8 آٹھ  کیوسک کا ریلا پہلے سے موجود پانی کےساتھ مل کر مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جانب سے ہریکے میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ان کے مطابق آج کے دن آفیشل ذرائع سے ستلج ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ ملی ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابقدریائے چناب یا دیگر دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کی کوئی آفیشل وارننگ ابھی تک نہیں ملی۔سلال ڈیم کے سپیل ویز کھولے جانے کی بھی کوئی آفیشل انفارمیشن شیئر نہیں کی گئی۔

    تاہم ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ اور یہ کہ پی ڈی ایم اے پنجاب، ارسا اور محکمہ آبپاشی دریاؤں کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔دریاؤں میں کسی بھی بڑے ریلے کے بارے انتظامیہ اور شہریوں کو پیشگی الرٹ جاری کیا جائے گا۔

    یاد رہے کے انڈیا سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے پیشگی اطلاع دینے کا پابند ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یکم سے پانچ ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی۔ اور تین ستمبر دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے چناب ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا ہے۔

    Related Posts

    لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

    حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، غوث محمد  نیازی

    علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ اور عوامی تعمیروترقی ترجیح ہے، یعقوب مزاری

    مقبول خبریں

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نمیبیا نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو18رنزسے شکست دے دی

    حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، غوث محمد  نیازی

    پنجاب میں مون سون بارشوں کے 8ویں اسپیل کا الرٹ

    نیپال، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 550 سے زیادہ،1000 تاحال لاپتہ

    میررضا قتل کیس، جوڈیشل کمشن نے متعلقہ افراد نوٹس جاری کردیئے، اطلاع دہندہ کیلئے 1لاکھ انعام

    بلاگ

    راحیلہ راجہ: قلم، صحافت اور خدمتِ خلق کا روشن حوالہ

    ناو بانڈہ شینگاڑہ براول، قدرتی حسن میں مری سے دو قدم آگے

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.