شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے ۔
کپتان سلمان علی آغا نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز 21، 21 رن بنا کر نمایاں رہے ، فخر زمان نے 20رنز بنائے۔
183 رنز کے تعاقب میں افغانستان کے ابتدائی بیٹرز نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر اسکور 93 تک پہنچادیا، لیکن پھر پانچ وکٹیں صرف 4 رن کے اضافے سے گر گئیں۔
اس موقع پر راشد خان نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 143رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان نے حارث روف نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کی جبکہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔