لاہور:شارک قصوروار نہیں ۔۔۔ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی اور خرابی کی وجہ سامنے آگئی ، انٹر نیٹ کب تک ٹھیک ہوگا کچھ پتہ نہیں۔
پاکستان بھر میں اس وقت انٹرنیٹ صارفین کو انٹرنیٹ کی سست روی کا سامنا ہے یا انٹرنیٹ بالکل بند ہے سوشل میڈیا صارفین نے حسب معمول شارک کو قصور وار دیا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں کیونکہ پی ٹی سی ایل ۔ نیا ٹیل اور دیگر آئی ایس پیز کے ٹیکنیکل اسسٹس سنٹرکی جانب سے جاری کردہ ای میل میں کہا گیا ہے متعدد رکاوٹوں کے باعث انٹر نیٹ کی عالمی ٹریفک اور اہم خرمات فراہم کرنے والے سنٹرز درج ذیل وجوہات کی بنا پر مشکلات کا سامنا ہے۔
مشرقی باؤنڈ انٹرنیٹ ٹریفک: سست رفتار اور غیر مستحکم کنکشن بین الاقوامی ٹریفک کے راستوں کو متاثر کر رہے ہیں ہیں۔
مائیکروسافٹ سروسز کی بندش: آؤٹ لک، مائیکروسافٹ ٹیمز، اور ون ڈرائیو جیسی ایپس کو بھی ملک بھر میں بندش کا سامنا ہے۔
اسی طرح کلاؤڈ فلئیرزپر انحصار کرنے والی یا ان کی سروسز حاصل کرنے والی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس یا تو انتہائی سست ہیں یا مکمل طور پر نا قابل رسائی ہیں۔
نیاٹیل نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ مسائل الگ الگ ہیں لیکن پھر بھی اوورلیپ ہو رہے ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں ایسے ہی مسائل رپورٹ ہورہے ہیں اور انٹر نیٹ صارفین کو دشوار ی کا سامنا ہے۔۔ تاہم، ابھی تک، کوئی سرکاری ٹائم لائن فراہم نہیں کی گئی ہے کہ یہ مسائل کب تک حل ہوں گے۔
شارک قصور وار نہیں، انٹر نیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی

