مورو(رپورٹ محمد اسلم مغل)

مورو کے مرحوم علی اصغر سولنگی کی روح کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے ان کے صاحبزادے وڈیرو محمد افضل سولنگی کی جانب سے سولنگی ہاؤس مورو میں تھیلیسیمیا کے بیمار بچوں کے لیے خون کے عطیے کا بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔
کیمپ میں سولنگی برادری کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہر برادری کے نوجوانوں، چاہنے والوں، مداحوں، دوستوں، دکانداروں، صحافیوں، شہریوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے 200 سے زائد خون کے عطیات دیے۔
اس کیمپ کا افتتاح تھیلیسیمیا کیئر سینٹر نواب شاہ کے مالک اور بچوں کے مشہور ڈاکٹر محمد صادق سیال، وڈیرو محمد افضل سولنگی، حافظ دین محمد سولنگی، منیر خان سولنگی، سرکاری وکیل امام بخش سولنگی، رئیس امتیاز علی زرداری، معشوق علی کوریجو اور دیگر نے کیا۔



