Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈھمک میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف

      جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    تعلیم کا حقیقی مقصد محض کتابی علم اور امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا نہیں بلکہ طلبہ کی شخصیت کو ہمہ جہت انداز میں پروان چڑھانا، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا، جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی کے قابل بنانا بھی ہے۔ بلاشبہ کھیل، جسمانی سرگرمیاں اور ہم نصابی مقابلے تعلیمی عمل کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ یہی سرگرمیاں طلبہ میں نظم و ضبط، برداشت، باہمی تعاون، احساسِ ذمہ داری، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہیں۔ اس حوالے سے ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل کے سرکاری تعلیمی اداروں کی جانب سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھمک میں منعقد ہونے والے پی ای ٹی شو اور جمناسٹک کے شاندار مقابلے ایک قابلِ تحسین اور حوصلہ افزا تعلیمی سرگرمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والے ان سالانہ تحصیل سطح کے مقابلوں میں سرکاری ایلیمنٹری سکولوں کے طلبہ نے اپنی غیر معمولی جسمانی مہارت، بہترین تربیت، نظم و ضبط اور شاندار صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔ طلبہ کی خوبصورت پیشکشوں، دلکش جسمانی مشقوں اور جمناسٹک کے حیرت انگیز مظاہروں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ شرکائے تقریب نے ننھے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا اور انہیں بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔
    اس خوبصورت اور پروقار تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل شازیہ رحمان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا اور سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے نہایت خوبصورتی، خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ مہارت سے سرانجام دیے، جبکہ مقابلوں کی ججمنٹ کمیٹی میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف خان نیازی، پی ای ٹی ملک محمد امیر جوئیہ اور پی ای ٹی رانا محمد منیر شامل تھے۔
    یہ امر بھی قابلِ ستائش ہے کہ سالانہ تحصیل سطح کے ان مقابلوں کو کامیاب بنانے کے لیے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک علی معروف کہاوڑ، ہیڈماسٹر ملک محمد ہارون مانگٹ اور پنجاب ایجوکیٹرز یونین ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک صاحب خان نے بھرپور محنت، دلچسپی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک محمد خالد راہداری اور شہزادہ محمد علی خان، سینئر ہیڈماسٹرز ملک امتیاز حسین بوڑانہ اور ملک اللہ رکھا، جبکہ سماجی کارکن ملک نور حیات اعوان سمیت دیگر معزز شخصیات کی موجودگی نے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔
    تقریب کے دوران مہمانانِ خصوصی اے سی شازیہ رحمان، ڈی ای او فیض الحسن ملک ،ڈپٹی ڈی ای او ملک قیصر عباس کھارا اور ایکس ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے اپنے خطاب میں تحصیل نورپور تھل کے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں کے بچے بھی صلاحیتوں، ذہانت، محنت اور جذبے کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔ انہیں اگر مناسب رہنمائی، معیاری تربیت اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کی تعلیمی، جسمانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔ قبل ازیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پورتھل ظہیر عباس بھٹی نے اپنے خطاب میں جملہ مہمانان گرامی کی تشریف آوری پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
    اس موقع پر مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے، جس سے بچوں کی خوشی اور حوصلہ افزائی میں مزید اضافہ ہوا۔
    بلاشبہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھمک میں منعقدہ یہ شاندار تقریب اس حقیقت کی عکاس ہے کہ تحصیل نورپور تھل کے سرکاری تعلیمی اداروں میں نہ صرف تدریسی سرگرمیوں پر توجہ دی جا رہی ہے بلکہ طلبہ کی جسمانی تربیت، کردار سازی اور ہم نصابی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی اور ان کے رفقائے کار کی یہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، کیونکہ ایک کامیاب تعلیمی نظام وہی ہوتا ہے جو بچوں کو محض اچھا طالب علم ہی نہیں بلکہ ایک صحت مند، باصلاحیت، بااعتماد اور ذمہ دار شہری بھی بنائے۔
    عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے بھی اس کامیاب اور مثبت تعلیمی سرگرمی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم خوشاب کی انتظامیہ، منتظمین اور تمام معاونین کو مبارک باد پیش کی ہے۔ امید ہے کہ ایسی صحت مند اور تعمیری سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور ہمارے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر علاقے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

    Related Posts

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: میرج فنکشن ایکٹ 2016ء پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ، رات 10 بجے اور ون ڈش کی پابندی لازمی قرار

    کمشنر لاہور ڈویژن جہاں زیب اعوان کا قصور کا تفصیلی دورہ، ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ

    ہالا تعلقہ اسپتال میں تاریخ کے پہلے مفت میگا کارڈیک کیمپ کا افتتاح، ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ و ادویات کی فراہمی

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: کیوی فاسٹ بولرز کا قہر، بھارت 116/6 پر لڑکھڑا گیا، آکاش دیپ کی 5 وکٹیں

    سمے رینہ نے تاریخ رقم کر دی: مسٹر بیسٹ اور کیری مناٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    بلاگ

    ڈھمک میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.