Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    الہ آباد میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا؛ کنگن پور روڈ پر ایمبولینس پھنس گئی، شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    الہ آباد (نمائندہ بے نقاب نیوز / سلطان فرید)

     الہ آباد شہر اور اس کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہونے سے بدترین ٹریفک جام روزمرہ کا معمول بن چکا ہے، جس کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید ذہنی اذیت اور مشکلات کا سامنا ہے۔  الہ آباد کی مصروف ترین شاہراہ کنگن پور روڈ پر گھنٹوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ تازہ ترین صورتحال میں شدید ٹریفک جام کے باعث ایک ایمبولینس بھی کنگن پور روڈ پر بری طرح پھنس گئی، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ عینی شاہدین اور شہریوں کے مطابق ایمبولینس کو راستہ نہ ملنے کے باعث اس میں موجود مریض کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کے دوران ایمبولینسوں کا پھنس جانا اب معمول بن چکا ہے جو کہ ایک انتہائی تشویشناک امر ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہنے سے نہ صرف ایمرجنسی سروسز متاثر ہو رہی ہیں بلکہ تعلیمی اداروں کو جانے والے طلبہ اور کاروباری افراد بھی وقت پر اپنی منزل تک نہیں پہنچ پاتے۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس سنگین اور انسانی جانوں سے جڑے مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کنگن پور روڈ سمیت شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے، ایمبولینسوں کے لیے فوری راستہ یقینی بنایا جائے اور الہ آباد میں ٹریفک جام کے مستقل خاتمے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-28-at-8.07.22-PM.mp4

    Related Posts

    باکو میں عالمی چیمپئن شپ: محمد جواد نے پینکریشن میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا

    پسرور: چونڈہ روڈ پر ٹریکٹر ہل سمیت الٹنے سے دو نوجوان شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    مورو: تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، 200 سے زائد خون کے عطیات جمع

    مقبول خبریں

    باکو میں عالمی چیمپئن شپ: محمد جواد نے پینکریشن میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا

    پسرور: چونڈہ روڈ پر ٹریکٹر ہل سمیت الٹنے سے دو نوجوان شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    الہ آباد میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا؛ کنگن پور روڈ پر ایمبولینس پھنس گئی، شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    مورو: تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، 200 سے زائد خون کے عطیات جمع

    سیالکوٹ: میرج فنکشن ایکٹ 2016ء پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ، رات 10 بجے اور ون ڈش کی پابندی لازمی قرار

    بلاگ

    ڈھمک میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.