شیخوپورہ (اسامہ طفیل سے)

گاؤں داموآنہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ آصفہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر ماں نے اپنے دونوں کمسن بچوں 2 سالہ ابراہیم اور 3 سالہ مریم کو تیز دار آلہ سے قتل کرنے کے بعد خود بھی اس تیز دار آلہ کے ساتھ خود کشی کر لی، جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں گئی ،واقعے کے اصل محرکات جاننے کے لیے ڈی ایس پی فرانزک ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جبکہ بھکھی پولیس کی جانب سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جاری ہیں۔ تین افراد کی المناک ہلاکت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جن کے جوابات پولیس تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے


