سیالکوٹ (بیورو رپورٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو)

حکومت پنجاب کی خصوص ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں 11 پوائنٹس پر آٹا سرکاری نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے جن میں سے 8 پوائنٹس سیالکوٹ شہر میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ تین پوائنٹس پسرور، ڈسکہ اور سمبٹریال میں موجود ہیں۔
یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عدیل احمد نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیل پوائنٹس پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1275 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور روزانہ سات ہزار آٹے کے تھیلے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں سیل پوائنٹس غلہ منڈی، رنگ پورہ چوک، گلیکسی پی ایس او کشمیر روڈ، پل ایک نیکا پورہ، شہاب پورہ، جناح سٹیڈیم، گلشن پارک اور گھنٹہ گھر چوک، جبکہ پریس کلب سمبٹریال کے سامنے، ڈسکہ موڑ پسرور اور سروس روڈ کرسچن چوک ڈسکہ میں بھی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔


