سیالکوٹ۔بیورو رپورٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ کی غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور دو دنوں میں دو غیر قانونی ایل پی جی سٹیشنز سر بمہر جبکہ سات ایل پی جی سٹیشنز اور منی پٹرول پمپس کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ کارروائیاں اگوکی، کوٹلی بہرام، خادم علی روڈ، کمشنر روڈ، بانساں والا بازار اور برآمدی موڑ کے علاقوں میں کی گئیں۔ محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ نے ایل پی جی سلنڈرز، الیکٹرک ترازو اور پٹرول ڈسپنسر مشینیں قبضہ میں لیں۔


