لندن :عالمی مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ گزشتہ ہفتے امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخائر میں اضافہ ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری حملوں اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کے خدشات نے قیمتوں میں کمی محدود رکھی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کو 1 بج کر 49 منٹ جی ایم ٹی پر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 56 سینٹ یا 0.65 فیصد کمی کے بعد 85.45 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 16 سینٹ یا 0.17 فیصد کمی سے 92.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔


