کراچی :کراچی میں مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے 3 مختلف مقدمات کی سماعت گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالت کی جانب سے متعلقہ گواہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تاریخ پر لازمی طور پر پیش ہوں تاکہ مقدمات کی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے، جبکہ اس کیس کی مزید سماعت کے لیے جلد ہی اگلی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی، سمیر اور نسیم بیگ نامی ملزمان کے خلاف سال 2021 میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔
پولیس اور تفتیشی حکام کے مطابق درخشاں پولیس اسٹیشن نے اس معاملے میں دیگر شریک ملزمان کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں انمول عرف پنکی کو اس مقدمے میں ملزم کے طور پر نامزد کیا تھا، جن پر قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔


