پسرور (محمد اشفاق سے)
تحصیل پسرور کے علاقے موضع گلانوالہ میں زیرِ تعمیر سڑک کے لیے نجی اراضی سے مبینہ طور پر بغیر اجازت مٹی اٹھانے کے معاملے پر متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ پھلورہ میں باقاعدہ درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
متاثرہ شہری نے تھانہ پھلورہ میں ایس ایچ او رانا شاہ زیب اسلم سے ملاقات کی اور انہیں نجی زمین سے غیر قانونی طور پر مٹی اٹھائے جانے کے تمام معاملے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پھلورہ رانا شاہ زیب اسلم نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق مکمل اور شفاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او رانا شاہ زیب اسلم کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور شہریوں کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب متاثرہ شہری نے ایس ایچ او رانا شاہ زیب اسلم کی جانب سے معاملے کو توجہ سے سننے اور فوری قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

