تہران: ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نئی لفظی جھڑپ سامنے آئی ہے، جہاں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
Ghalibaf’s reaction to US Treasury Secretary Scott Bessant’s remarks
The US Treasury Secretary’s ridiculous statements and immoral language indicate their deep despair in the face of the Islamic Republic’s authority.
Someone who fled from their homes to military shelters due to fear of the shadow of threats would do well to think about their strategic failures in the Persian Gulf instead of insulting great nations.— Open Source Intel (@Osint613) November 15, 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی وزیرِ خزانہ کے "مضحکہ خیز بیانات اور غیر اخلاقی زبان” دراصل اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور اختیار کے سامنے ان کی شدید مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
امریکی عہدیداروں کی حالیہ سکیورٹی منتقلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ جو لوگ محض خطرات کے سائے سے خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے بھاگ کر فوجی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ عظیم قوموں کی توہین کرنے کے بجائے خلیجِ فارس میں اپنی اسٹریٹجک ناکامیوں پر غور کریں۔
دوسری جانب امریکی حکام اور رپورٹس کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے ایران کے خلاف سخت معاشی دباؤ اور پابندیوں کی پالیسی جاری ہے، جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے چند اعلیٰ عہدیداروں کو حفاظتی اقدامات کے تحت فوجی تنصیبات اور محفوظ سرکاری رہائش گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے

