Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملک میں سرمایہ کاری کرنیوالے اصل ہیرو، دہشت گردی سیاسی مسئلہ نہیں جرم ہے، ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور بدامنی کے ماحول میں دنیا کے کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہرگز ممکن نہیں، تاہم پاکستان میں تمام تر غیر یقینی حالات کے باوجود سرمائے کا انخلا کرنے کے بجائے یہاں سرمایہ کاری جاری رکھنے والے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سنگین جرم ہے، جس کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست کو مؤثر اور آہنی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مشکل حالات کے باوجود کاروبار اور صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری افراد اور تجارتی برادری بھرپور خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ایک چھوٹا سا واقعہ بھی پورے ملک کی معیشت، سٹاک مارکیٹ اور مجموعی کاروباری ماحول کو شدید متاثر کر سکتا ہے، اس کے باوجود بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری جاری رکھنا ایک انتہائی قابلِ قدر اقدام ہے۔
    سپیکر پنجاب اسمبلی نے دہشتگردی کے ناسور کے خلاف حکومت، عسکری قیادت اور مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے اور دہشتگردی کی راہ اپنانے والے عناصر کے ساتھ کوئی سیاسی حل تلاش نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ایسے عناصر کا بھرپور مقابلہ کر کے ان کا مکمل خاتمہ کرنا ناگزیر ہے۔
    ماضی کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں افغان جہاد، سٹریٹجک ڈیپتھ کے نظریات اور لاکھوں افغان مہاجرین کو پاکستان میں بلامقصد آباد کرنے جیسے فیصلوں کے تباہ کن اثرات آج قوم کے سامنے آ رہے ہیں، اور ان غلط پالیسیوں کے نتائج کا خمیازہ ملک اور ہماری آنے والی نسلیں کئی دہائیوں سے بھگت رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف قائم موجودہ قومی عزم کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے کیونکہ اس عفریت نے طویل عرصے سے پاکستانی عوام کو خوف اور غیر یقینی کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور کر رکھا ہے۔
    علاوہ ازیں، ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ انتظامی یونٹس یا صوبے قائم کیے جائیں گے، ان کے انتظامات چلانے اور انفراسٹرکچر کے لیے اتنے ہی زیادہ مالی وسائل اور بجٹ کی ضرورت ہوگی، اس لیے نئے صوبوں کے قیام کے اس انتہائی حساس معاملے پر جذبات کے بجائے ملکی اخراجات، معاشی حقیقتوں اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک قابلِ عمل لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔

    Related Posts

    سینئیر اینکر ربیعہ احسن کے شوہر کے اہم انکشافات، ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع

    خیبر پختونخوا،سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے فوری منسوخ،پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 12 سیاستدان ملوث، فیصل کریم کنڈی

    محبت ہو توایسی، اٹلی کی دوشیزہ جہلم کے نوجوان سے شادی کیلئے کھنچی چلی آئی

    مقبول خبریں

    سینئیر اینکر ربیعہ احسن کے شوہر کے اہم انکشافات، ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع

    خیبر پختونخوا،سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے فوری منسوخ،پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 12 سیاستدان ملوث، فیصل کریم کنڈی

    ملک میں سرمایہ کاری کرنیوالے اصل ہیرو، دہشت گردی سیاسی مسئلہ نہیں جرم ہے، ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی

    محبت ہو توایسی، اٹلی کی دوشیزہ جہلم کے نوجوان سے شادی کیلئے کھنچی چلی آئی

    صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد، جاتی امرا میں نواز شریف سے اہم ملاقات کا امکان

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.