Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جب عوام خود بول پڑیں تو ان کے نمائندوں کے بولنے یا نہ بولنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ریفرنڈم کا بنیادی مقصد ہی مسئلے کا پائیدار حل نکالنا ہوتا ہے، جب عوام خود بول پڑیں تو ان کے نمائندوں کے بولنے یا نہ بولنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
    تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں ایجوکیشنل ایرینا ایکسپو بک اینڈ اسٹیشنری فیئر 2026ء کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کتب بینی کے فروغ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت کی گڈ گورننس، دیہی صحت و صفائی کے منصوبوں، کسانوں کے مسائل، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور کرپشن کے خاتمے پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
    نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق جاری بحث پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہو سکتا ہے میرے خطے کے لوگ یہ کہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دوسرے خطے کے لوگ اس کو نہ مانیں، تاہم ریفرنڈم کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ متنازع معاملے کا کوئی واضح حل نکالا جائے کیونکہ جب عوام خود ہی اپنا فیصلہ سنا دیں تو پھر ان کے نمائندوں کے بولنے یا نہ بولنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس وقت لوگوں کے بنیادی مسائل بہت بڑے ہیں اور روایتی تیرے میرے کی سیاسی بحث اب ختم ہوتی جا رہی ہے۔
    تقریب سے خطاب میں انہوں نے شاندار نمائش کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی، جمہوریت اور بہتر حکمرانی کا براہِ راست تعلق تعلیم سے ہے، اور جمہوریت دراصل ایک مکالمہ ہے جو علم و تعلیم کی بنیاد پر معاشرے میں بہتری لاتا ہے، کتب بینی کے فروغ کے لیے کاغذ پر عائد ڈیوٹیز کم کی جائیں اور پبلشرز و طباعت کے شعبے کو حکومتی سرپرستی اور مراعات دی جائیں۔
    صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت سے بہت توقعات ہیں کیونکہ 70 سال سے 70 فیصد دیہی آبادی کو انسان ہی تصور نہیں کیا جاتا تھا اور ان کے دیہات میں صحت کے نام پر موت بانٹی جا رہی تھی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے ذریعے دیہی آبادی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرکے تاریخ ساز کام کیا، ستھرا پنجاب محض صفائی مہم نہیں بلکہ دیہی و شہری عوام کا بنیادی حق اور بہتر معیارِ زندگی کی ضمانت ہے، بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کر اسکولوں میں واپس لانا اور تعلیمی وظائف دینا معاشرے کے مستقبل میں بہترین سرمایہ کاری ہے۔
    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی گڈ گورننس پالیسی کا سب سے نمایاں پہلو وسائل کی بلاامتیاز تقسیم ہے، خود ان کے حلقے میں ٹریکٹر اسکیم کے 80 فیصد فوائد سیاسی مخالفین کو ملے اور ترقیاتی فنڈز سے مخالفین کے دیہات کی سڑکیں بھی تعمیر ہوئیں جس پر انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی سے کسان متاثر ہوئے ہیں جن کی معاونت کے لیے حکومت نے کسان کارڈ اور اربوں روپے کی سبسڈیز دی ہیں، تاہم فصلوں کی مناسب قیمت کے لیے کم از کم امدادی قیمت کا نظام ضروری ہے، مضبوط مقامی حکومتوں اور صوبائی مالیاتی کمیشن کے بغیر عوام کو حقیقی اختیارات کی منتقلی ممکن نہیں۔
    کرپشن کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ ان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے بات ہوئی ہے جنہوں نے اپنے بیان میں پنجاب میں ماضی میں ہونے والی کرپشن کا ذکر کیا ہے، تاہم انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کے اس ناسور کو جڑ سے ختم کر دیں گے، معاشرے کو غربت، جرائم، تعلیمی پسماندگی اور دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، دہشت گردی جیسے حساس معاملات پر جذبات کے بجائے دلیل اور سنجیدہ مکالمے کے ساتھ تمام اداروں اور سیاسی قیادت کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

    Related Posts

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

     منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو   گرفتار، 838 گرام چرس برآمد 

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    مقبول خبریں

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    پولیس کی بڑی کارروائی، تین جرائم پیشہ گروہوں کے 5 ملزمان گرفتار، 16 موٹر سائیکلیں برآمد

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.