ڈینور:امریکا میں فرنٹیئر ایئرلائنز کی ڈینور سے ڈیٹرائٹ جانے والی مسافر پرواز دورانِ سفر باتھ روم کے واش بیسن کا نل اچانک خراب ہونے کے باعث سنگین مشکل سے دوچار ہو گئی، جس کے نتیجے میں طیارے کے اندر پانی پھیل گیا۔
Two unusual incidents disrupted flights headed to Chicago’s O’Hare Airport. A disruptive passenger was restrained aboard a United flight from Tokyo, while a leaking bathroom sink flooded part of a Frontier flight from Denver, forcing an emergency landing. https://t.co/pt6xKs9BPv
— CBS Evening News with Tony Dokoupil (@CBSEveningNews) November 12, 2026
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق جہاز کے اگلے حصے میں موجود باتھ روم سے پانی تیزی سے بہتے ہوئے مسافر کیبن کے فرش اور گزرگاہ تک پھیل گیا اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، جس پر مسافروں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی پیغام دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ پانی کی بڑی مقدار طیارے کے برقی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے بعد شکاگو کے اوہیر ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر پلمبر نے پانی کا بہاؤ روکنے میں مدد کی تاہم کیبن کا فرش بھیگ جانے کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کر دیا گیا، جبکہ فرنٹیئر ایئرلائنز نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ بحفاظت اتر گیا، تمام مسافر و عملہ محفوظ رہے اور بعد ازاں مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے منزلِ مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

