اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور مہنگائی کے دباؤ کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر لیوی کا بوجھ ایک روپے 65 پیسے کم کر دیا ہے۔ اس تازہ فیصلے کے بعد شہریوں کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کم ہو کر 63 روپے 64 پیسے رہ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام بالخصوص ٹرانسپورٹ اور روزمرہ سفر کرنے والے طبقے کو ریلیف دینا ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔

