Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر57 رنز بنالیے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کر دیا گیا، پورے دن میں دو سیشنز بھی مکمل نہ ہوسکے۔

    کھیل رکنے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں اور اسے سری لنکا پر 45 رنز کی برتری حاصل ہے۔

    محمد طحہٰ 24 اور اذان اویس 22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ طیب عارف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    دن کے آغاز پر ثاقب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔

    سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں دھننجیا ڈی سلوا  گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے ثاقب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    انہوں نے گزشتہ روز 167 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا اور میچ پر پاکستان ٹیم کی گرفت کمزور کردی تھی۔

    دھننجیا ڈی سلوا (167) نے کپتان کوشال مینڈس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز کی شراکت قائم کی۔

    تیسرے روز کے اختتام پر 117 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والے کوشال مینڈس بھی آج صبح صرف دو رنز بنا کر ثاقب خان کا شکار بن گئے۔

    بعد ازاں ثاقب خان نے سونل دینوشا (20)، لاہیرو کمارا (صفر) اور اسیتھا فرنانڈو (4) کو پویلین واپس بھیجا اور ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے۔ اس سے قبل محمد زاہد، محمد نذیر اور ابرار احمد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    سری لنکن ٹیم اپنے گزشتہ اسکور میں صرف 42 رنز کا اضافہ کرسکی اور اس دوران 6 وکٹیں گنوا دیں تاہم اسے 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

    ثاقب خان کے علاوہ محمد عباس نے 2 اور رضا اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ سعود شکیل (93)، طیب عارف (57)، عرفات منہاس (52)، محمد طحہٰ (51) اور کپتان بابر اعظم (50) نے نصف سنچریز اسکور کیں۔

    سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشنکا 3، 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

    Related Posts

    آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش، سرد ہوائیں، ٹھنڈ بڑھ گئی

    گورنمنٹ ہسپتال سکھر میں فائر سیفٹی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرزبا ر ے   خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن

    مقبول خبریں

    آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش، سرد ہوائیں، ٹھنڈ بڑھ گئی

    راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر57 رنز بنالیے

    گورنمنٹ ہسپتال سکھر میں فائر سیفٹی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرزبا ر ے   خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن

    لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بل اور ڈٹیکشن کا سلسلہ جاری، صارفین پریشان

    بلاگ

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.