Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بل اور ڈٹیکشن کا سلسلہ جاری، صارفین پریشان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )

     

    مسلسل لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بل اور ڈٹیکشن کا سلسلہ جاری، نیو پنڈ بھوسہ لائن سکھر کے صارفین پریشان میٹر ریڈر زبیرشاہ، نیو پنڈ بھوسہ لائن،سکھر، ڈویژن روہڑی، سب ڈویژن اولڈ سکھر، فیڈر 038016 11 kv مراد شاہ کے صارفین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ میٹر ریڈر زبیرشاہ، نیو پنڈ بھوسہ لائن،سکھر ڈویژن روہڑی، سب ڈویژن اولڈ سکھر کے فیڈر نمبر 038016 11 kv مراد شاہ سے منسلک علاقوں کے بجلی صارفین نے مسلسل لوڈشیڈنگ، باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود مبینہ طور پر ڈٹیکشن بل عائد کیے جانے اور بجلی کے مسائل کے باعث شدید مشکلات کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ علاقے میں طویل اور مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب صارفین بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے کے باوجود مبینہ طور پر ڈٹیکشن اور اضافی واجبات کا سامنا کر رہے ہیں۔ صارفین کے مطابق بجلی کی فراہمی کے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں، مگر بلوں میں اضافی رقوم اور ڈٹیکشن کے باعث غریب اور متوسط طبقہ مزید مالی دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کے میٹرز اور بلنگ کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے بجائے انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بعض صارفین کے مطابق انہیں مبینہ طور پر ماہانہ 1000 روپے دینے کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے، جس کے باعث علاقے کے مکینوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی فراہمی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ جاری رہے اور اس کے باوجود صارفین سے مکمل بل وصول کیے جائیں، جبکہ ساتھ ہی ڈٹیکشن اور دیگر اضافی چارجز بھی عائد ہوں، تو یہ صورتحال عام صارف کے لیے ناقابلِ برداشت بن جاتی ہے۔

    متاثرہ صارفین نے سیپکو چیف، متعلقہ ایکسین، ایس ڈی او اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈر 038016 11 kv مراد شاہ کے علاقوں میں جاری لوڈشیڈنگ، ڈٹیکشن بلوں اور مبینہ طور پر ماہانہ 1000 روپے طلب کیے جانے کی شکایات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر شکایات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار عناصر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

    علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے میٹروں کی شفاف درست ریڈنگ،حقیقی استعمال کے مطابق بلنگ اور بلاجواز ڈٹیکشن کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو مسلسل مالی اور ذہنی اذیت سے نجات مل سکے۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اولڈ سکھر سب ڈویژن اور فیڈر 038016 11 kv مراد شاہ کے مسائل کا فوری نوٹس لے کر موقع پر انکوائری کرائی جائے اور بجلی صارفین کو درپیش شکایات کا مستقل بنیادوں پر ازالہ کیا جائے۔

    Related Posts

    نیویارک، تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، تین افراد ہلاک،17 سے زائد زخمی

    آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش، سرد ہوائیں، ٹھنڈ بڑھ گئی

    مقبول خبریں

    نیویارک، تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، تین افراد ہلاک،17 سے زائد زخمی

    آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش، سرد ہوائیں، ٹھنڈ بڑھ گئی

    راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر57 رنز بنالیے

    گورنمنٹ ہسپتال سکھر میں فائر سیفٹی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرزبا ر ے   خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن

    بلاگ

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.