امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ جیت چکا ہے، تاہم یہ ایک الگ سوال ہے کہ یہ تنازع کب ختم ہوگا۔
ورجینیا میں آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری میں ویٹرنز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی۔ ایران 1979 سے امریکہ کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے۔ اس مسئلے کو بہت پہلے حل ہو جانا چاہیے تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری موجودہ انتظامیہ میں اور آخرکار وقت آ ہی گیا تھا کہ کوئی ان کے سامنے کھڑا ہوتا۔ ہم سب نے جواب دیا۔ ہم نے بھرپور جواب دیا اور پوری طاقت سے مقابلہ کیا۔ اور ہم جیت گئے۔ اب صرف یہ سوال باقی ہے کہ ہم اسے کب ختم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہماری فتح مکمل ہو، 93 فیصد فتح نہیں۔ یہ مکمل فتح ہوگی۔ جو کچھ ہم نے تباہ کیا ہے اسے دوبارہ تعمیر کرنے میں 25 سال لگیں گے، اور امید ہے کہ ہمیں اس ملک کے کسی اور حصے کو تباہ نہیں کرنا پڑے گا۔

