نوشہرو فیروز شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی اور گندہ پانی کھڑا ہونے کے باعث مچھروں کا عذاب دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے چھوٹے بچے، خواتین، نوجوان اور بزرگ ملیریا اور دیگر مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور کھڑے گندے پانی کے باعث عوام سخت پریشان ہے۔ رات کے وقت مچھروں کی بڑھتی ہوئی بہتات کے باعث شہریوں کا جینا محال اور نیند حرام ہو گئی ہے، جبکہ وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔علاقے کے شہریوں اور سماجی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز، میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز، ضلعی محکمہ صحت اور سندھ حکومت کے متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ:فوری طور پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں مچھر مار اسپرے کرایا جائے۔گندے پانی کی نکاسی کے مسائل کو حل کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔تاکہ معصوم بچوں، بزرگوں اور عام شہریوں کو ملیریا سمیت دیگر موذی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پُرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں اور عوامی سطح پر صحت و صفائی کے بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔