Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    منشیات فروشی سے توبہ، روشن مستقبل کی جانب اہم قدم: دیر بالا میں دو افراد کا مکروہ دھندے سے توبہ کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دیر بالا (سدیس شیخ ڈسٹرکٹ رپورٹر)

    ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) دیر بالا اسلم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان کی نگرانی میں منشیات کے خلاف آگاہی اور انسدادِ منشیات مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

    اس مہم کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، اور علاقہ مشران کی موجودگی و نگرانی میں ریحان کوٹ کے رہائشی دو افراد—عرفان ولد ظاہر شاہ اور زبیر ولد فضل منیر—نے باقاعدہ طور پر منشیات فروشی سے توبہ کرتے ہوئے آئندہ اس مکروہ اور تباہ کن دھندے سے ہمیشہ کے لیے دور رہنے کا غیر مشروط عزم ظاہر کیا ہے۔ علاقہ مشران نے اس قدم کو سراہتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے قیمتی مستقبل اور معاشرتی امن کے لیے ایک سنگین اور ناسور خطرہ ہیں۔ اس لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پولیس اور عوام کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں اور عوامی آگاہی مہم بلا تعطل اور بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

    پولیس انتظامیہ کی جانب سے تمام شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور منشیات فروشی یا اس میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں، تاکہ ہماریے نوجوانوں اور آنے والی نسل کو اس تباہ کن لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے۔

    Related Posts

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی گیٹ سے ٹکرا دی گئی

    پیٹ ہیگسیتھ ایران جنگ کے مواخذے سے بال بال بچے، مگر ویٹرنز ڈے تقریب میں قبرستان کے آداب پر ٹوک دیے جانے پر نئی ہزیمت کا سامنا

    مقبوضہ جموں و کشمیر ،گشت کے دوران دو ایس پی اوز لاپتہ، سکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

    مقبول خبریں

    907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی گیٹ سے ٹکرا دی گئی

    پیٹ ہیگسیتھ ایران جنگ کے مواخذے سے بال بال بچے، مگر ویٹرنز ڈے تقریب میں قبرستان کے آداب پر ٹوک دیے جانے پر نئی ہزیمت کا سامنا

    لو بلڈ پریشر کو معمولی سمجھنا خطرناک، جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے: ماہرین کا انتباہ

    مقبوضہ جموں و کشمیر ،گشت کے دوران دو ایس پی اوز لاپتہ، سکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

    بلاگ

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.