لاہور: تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے نواب پورہ میں آوارہ منش موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی فائرنگ سے اسکول سے گھر واپس آنے والی ایک کمسن طالبہ زخمی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواب پورہ ہربنس پورہ کی رہائشی طالبہ آمنہ دختر راحیل پڑھائی کے بعد اسکول سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 اوباش لڑکوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں آمنہ گولی لگنے سے معمولی زخمی ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دی گئی، جس کے بعد تھانہ ہربنس پورہ پولیس کی نفل نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی طالبہ کو طبی امداد فراہم کی اور واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری اور شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی (CCTV) کیمرہ فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ملزمان کے روٹس اور مشکوک افراد کے گرد گھیرا تنگ کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے
ہربنس پورہ: اسکول سے واپس آتی طالبہ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، طالبہ زخمی، ملزمان کی تلاش شروع

