Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہنگورجا: تیز رفتار ٹرالر نے 10 سالہ  بچی کی جان لے لی،  ڈرائیور گرفتار،  مقدمہ درج نہ ہو سکا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہنگورجا (رپورٹ: فیاض محسن سولنگی)

     

    ہنگورجا تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر بس اسٹاپ ہنگورجا کے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے سڑک عبور کرنے والی 10 سالہ معصوم بچی کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ گھر میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق 10 سالہ صحت خاتون ولد محمد معروف ودھن پوٹو، رہائشی گاؤں عبداللطیف ودھن پوٹو، بس اسٹاپ ہنگورجا کے قریب پیدل سڑک عبور کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرالر نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ معصوم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگورجا پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ٹرالر ڈرائیور کو ٹرالر سمیت گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بچی کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی، بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔معصوم بچی کی اچانک موت کی خبر گھر پہنچنے پر والدین اور اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، جبکہ گاؤں میں بھی سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔دوسری جانب افسوسناک حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجود آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کی شفاف تحقیقات کرکے قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    Related Posts

    دکان کے تالے توڑ کر 40 ہزار روپے نقدی اور سامان چوری

    کوٹڑی کے صحافی باریجو برادران کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں پر نواب شاہ کے صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال

    مولانا حافظ آفتاب احمد شہید کے انصاف کے لیے صوابی سراپا احتجاج، پولیس کو 3 دن کا الٹی میٹم

    مقبول خبریں

    ہنگورجا: تیز رفتار ٹرالر نے 10 سالہ  بچی کی جان لے لی،  ڈرائیور گرفتار،  مقدمہ درج نہ ہو سکا

    مولانا حافظ آفتاب احمد شہید کے انصاف کے لیے صوابی سراپا احتجاج، پولیس کو 3 دن کا الٹی میٹم

    میرے گھر میں کوئی پیسے نہیں، ڈیرہ بگٹی کا شخص منظم انداز میں چھاپے لگوانا چاہتا ہے: سردار عبدالرحمٰن کھیتران

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

    "ملزمان کو غلطی سے پہچانا تھا!” ماڈل ٹاؤن کچہری میں گواہ کا بیان،ڈیانا کے اغوا کا مقدمہ ختم، احمد تنویر بری

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.