Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عوام کی امانت میں خیانت نہیں کرنے دینگے، مریم نواز کرپٹ وزرا ، افسران کے حلق سے عوام کا حق نکال کر لائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو بھی عوام کی امانت میں خیانت کرے گا، وہ اس کے حلق سے عوام کا حق نکال کر لائیں گی اور کرپٹ وزراء یا افسران کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

    سی ایم پنجاب جہلم پہنچ گئیں،جہلم کے عوام اپنی وزیر اعلی کا استقبال ایسے کررہے ہیں جیسے جشن کا عالم ہے https://t.co/C6fVp0eHD5

    — Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) November 10, 2026


    جہلم میں سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں اگر عوام کی امانت میں خیانت کا کوئی ثبوت سامنے آئے تو میں خود جوابدہ ہوں، اگر میرے کسی وزیر کے خلاف رشوت یا کرپشن کی شکایت ثبوت کے ساتھ سامنے آئی تو اسے ہرگز نہیں بخشا جائے گا، میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ پنجاب سے کرپشن مکمل ختم ہو گئی لیکن پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں کی وزیراعلیٰ روزانہ کرپشن کا کیس پکڑتی اور اس کا تعاقب کرتی ہے، حکومت کے کئی ہزار ارب روپے کے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائی جائے۔

    یہ کوئی جلسہ گاہ نہیں ہے بلکہ یہ پنڈ دادن خان کا چوک للہ ہے جہاں وزیراعلی مریم نواز شریف صاحبہ سڑک کا افتتاح کرنے بعد عوام سے بات چیت کر رہی ہیں۔

    #MaryamNawazInJhelum
    #JhelumMeiMaryam https://t.co/zVTCgXDtDI

    — PMLN (@pmln_org) November 10, 2026


    مریم نواز نے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آ رہے ہیں، کئی لوگوں کو تکلیف ہونا شروع ہو گئی ہے، ایسے لوگ جہاں سے اٹھ کر آئے ہیں سب پتہ ہے اور وہ صرف اپنی اگلی بار کے لیے جگہ پکی کر رہے ہوتے ہیں، اگر تم لوگوں کو اتنا اعتراض ہے تو اس حکومت کے اندر منسٹر بن کر کیوں بیٹھے ہوئے ہو؟ استعفیٰ کیوں نہیں دیتے اور گھر کیوں نہیں جاتے؟ جن کی پوری پرورش اس ماحول میں ہوئی ہے کہ کتنی رشوت، کٹ اور کمیشن لینا ہے، آج وہ بھاگ کر باہر بیٹھے باتیں کرتے ہیں تو کسی کی عقل نہیں مانتی۔

    پنجاب میں ہر روز اتنے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے کہ ایک ضلع میں پورا دن گزارنے کے باوجود 30 فیصد منصوبوں کا بھی افتتاح نہیں کر پاتی۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں ساہیوال اور گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ خالی دعوے، گالیاں اور انتشار زیادہ دیر نہیں چلتے۔ عوامی خدمت کا کوئی بیانیہ مقابلہ نہیں کر سکتا۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

    #MaryamNawazInJehlum
    #JehlumMeiMaryam

    — PMLN (@pmln_org) November 10, 2026


    انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں کرپشن نہیں ہے؟ خیبرپختونخواہ میں تو کرپشن کا پورا ایک نیٹ ورک قائم تھا، آج پنجاب کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم یا پتھر نہیں بلکہ لیپ ٹاپس ہیں، یہاں کی وزیراعلیٰ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، ایک خاتون کو دکان میں ایک شخص نے تھپڑ مارا تو میں نے متاثرہ خاتون کو تھانے بلا کر کہا کہ اس کے منہ پر زوردار تھپڑ مارو۔

    جہلم کے عوام کا جوش و جذبہ اور والہانہ استقبال وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف گاڑی سے باہر نکل کر انکی محبتوں کا جواب دیتے ہوئے۔

    #MaryamNawazInJhelum
    #JhelumMeiMaryam https://t.co/9R5lPl6w8W

    — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 10, 2026


    تقریب کے دوران تعلیمی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جہلم کی سرکاری یونیورسٹی کے 115 طلبا اور نرسنگ کالج کی 42 طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے ہیں، جب کہ 109 طلبہ کو تقریباً 25 لاکھ روپے کے ہونہار سکالرشپس دیئے گئے ہیں، لیپ ٹاپ، فون اور سکالرشپس طلبہ کا حق ہیں اور یہ ان کی محنت کا صلہ ہے، تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے اور ہر بچہ پاکستان کا روشن مستقبل ہے۔

    CM Punjab Maryam Nawaz playing badminton with youngsters is just a tiny spectacle of how youth and Maryam Nawaz are bonded as one!! 🏸😍 https://t.co/Mww8MKlL64

    — Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) November 10, 2026


    طالبات کو فراہم کی جانے والی سکوٹیز کے حوالے سے مریم نواز نے ہدایت کی کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ لازمی پہنیں کیونکہ والدین نے انہیں بہت محبت سے پالا ہے، بچیوں کو مکمل ڈرائیونگ ٹریننگ بھی دی جائے گی، جب کہ بڑی تعداد میں سکوٹیز کی تیاری کے باعث تقسیم میں تاخیر ہوئی تاہم بہت جلد پہلی قسط کی تقسیم شروع ہو جائے گی، نوجوان گمراہ کن باتوں کے بجائے حقائق کا ادراک کریں اور اپنی قابلیت کے ذریعے ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔

    Related Posts

    کوٹڑی کے صحافی باریجو برادران کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں پر نواب شاہ کے صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال

    مولانا حافظ آفتاب احمد شہید کے انصاف کے لیے صوابی سراپا احتجاج، پولیس کو 3 دن کا الٹی میٹم

    میرے گھر میں کوئی پیسے نہیں، ڈیرہ بگٹی کا شخص منظم انداز میں چھاپے لگوانا چاہتا ہے: سردار عبدالرحمٰن کھیتران

    مقبول خبریں

    مولانا حافظ آفتاب احمد شہید کے انصاف کے لیے صوابی سراپا احتجاج، پولیس کو 3 دن کا الٹی میٹم

    میرے گھر میں کوئی پیسے نہیں، ڈیرہ بگٹی کا شخص منظم انداز میں چھاپے لگوانا چاہتا ہے: سردار عبدالرحمٰن کھیتران

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

    "ملزمان کو غلطی سے پہچانا تھا!” ماڈل ٹاؤن کچہری میں گواہ کا بیان،ڈیانا کے اغوا کا مقدمہ ختم، احمد تنویر بری

    نہیں پتہ چل سکا کہ قتل ہے یا حادثہ، تفتیشی افسر، اینکر ربیعہ حسن کے شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.