خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
آستانیہ عالیہ مرشد آباد شریف کے سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ عرس تقریبات میں سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو سمیت آستانہء عالیہ مرشد آباد شریف کے مریدین اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے بزرگان دین کی دین متین کی اشاعت کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ نعت خواں حضرات نے فخر موجودات سیدنا حضرت محمد مصطفی ا احمد مجتبی اصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت پیش کیے ۔ دریں اثناء عقیدت مند ملک اظہر حسین بگہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ امسال بھی پیران طریقت آستانہء عالیہ مرشد آباد کے سالانہ عرس کی تقریبات کےلیے بہت اچھے انتظامات کئے گئے تھے ۔ جس پر ہم پیران طریقت محمد عبدالوحید اثمر اور محمد عبدالقیوم اظفر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

