ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر ممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا استقبال کرتے ہوئے وطن سے محبت اور جذبۂ حب الوطنی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ممپال نے کہا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ان کی سرداری و شناخت اسی ملک سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل مساوی سہولیات، عزت اور تمغۂ امتیاز کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزادی کی حقیقی قدر ان سے پوچھنی چاہیے جنہیں یہ نعمت میسر نہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اقلیتی برادری ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے طلبہ اورفیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی
@OfficialDGISPR
#News #RadioPakistan
https://t.co/KgT9IQ15Sd https://t.co/cd1whMdunl— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) November 7, 2026

