پشاور: انورزیب خان
پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نادرا آفس کی پارکنگ میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے فہد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد کر لیے ہیں۔
پولیس نے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے قریب لگی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔


