کراچی:
ڈیموکریٹس کے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز پر پابندی کے بیان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 066 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 6ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 29ہزار 136 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 5ہزار 573روپے کی کمی سے 3لاکھ 67ہزار 914روپے کی سطح پر آگئی۔

