مٹیاری (بیورو رپورٹ: عامر علی انڑ)
آل پاکستان انڑ اتحاد کو صوبہ سندھ میں مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے اہم تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ آل پاکستان انڑ اتحاد کے چیئرمین سردار جام فیروز خان انڑ اور صوبہ سندھ کے صدر حاجی نبی بخش انڑ کی جانب سے رئیس عبدالستار انڑ کو صوبہ سندھ کا ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
تنظیم کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے رئیس عبدالستار انڑ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اتحاد کو سندھ کے تمام اضلاع اور تعلقوں میں گراس روٹ سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
رئیس عبدالستار انڑ کی اس تقرری پر اتحاد کے تمام رہنماؤں، عہدیداران اور برادری کی معزز شخصیات کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ رئیس عبدالستار انڑ کی محنت، لگن اور کاوشوں سے آل پاکستان انڑ اتحاد سندھ بھر میں مزید متحرک ہوگا، جو برادری کے باہمی اتحاد، بھائی چارے کے فروغ اور ان کے مشترکہ حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گا۔


